3 اکتوبر 2011 - 20:30

شمالی کوریا نے جوہری اثاثوں کےبارے 6 ملکی مذاکرات سے قبل امریکی شرائط کومسترد کردیا ہے۔

ابنا: شمالی کوریا نے جوہری اثاثوں کےبارے 6 ملکی مذاکرات سے قبل امریکی شرائط کومسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات سے قبل اگر پیشگی شرائط ضروری ہیں تو یہ تمام ممالک پر برابری کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔ امریکہ ان حربوں کے ذریعہ چھ ملکی مذاکرات کی ناکامی کا الزام شمالی کوریا پر لگانا چاہتا ہے۔ شمالی کوریا 2009 ء سے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں چھ ملکی مذاکرات میں شامل ہے لیکن امریکہ اور جنوبی کوریا کا اصرار ہے کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا یورنیم افزودگی کا پروگرام بند کرے جس کی وجہ سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ شمالی کوریا نے امریکی شرائط کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ ............/169